مصنف ابن ابي شيبه
كتاب فضائل القرآن
من كره أن يفسر القرآن باب: جو ناپسند کرے اس بات کو کہ قرآن کی تفسیر بیان کی جائے
حدیث نمبر: 32098
٣٢٠٩٨ - حدثنا وكيع عن عبد الأعلى عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: من قال في القرآن بغير علم فليتبوأ مقعده من النار (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : جو شخص قرآن کے بارے میں بغیر علم کے رائے زنی کرے پس اس کو چاہیے کہ وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔