مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32085

باب: جو شخص یوں کہے؛ قرآن کا پڑھنا باقی تمام اعمال سے افضل ہے

من قال: قراءة القرآن أفضل مما سواه

حدیث نمبر: 32085
٣٢٠٨٥ - قال: وقال عبد اللَّه بن (عمرو) (١): (لو) (٢) بات رجل ينفق دينارًا دينارًا ودرهمًا درهمًا ويحمل على الجياد في سبيل اللَّه (وبات رجل يتلو كتاب اللَّه) (٣) حتى يصبح متقبلا منه، وبت أتلو كتاب اللَّه حتى أصبح متقبلا مني لم أحب أن لي عمله بعملي (٤).
مولانا محمد اویس سرور

راوی کہتے ہیں : حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے بھی فرمایا : اگر کوئی شخص رات گزارے اس حال میں کہ وہ ایک ایک دینار اور ایک ایک درھم خرچ کرے، اور اللہ کے راستہ میں لوگوں کو عمدہ گھوڑوں پر سوار کرے یہاں تک کہ صبح کرے اس حال میں کہ اس کا یہ عمل قبول کرلیا گیا ہو۔ اور میں رات گزاروں کتاب اللہ کی تلاوت کرتے ہوئے یہاں تک کہ صبح کروں اس حال میں کہ میرے اس عمل کو قبول کرلیا گیا ہو۔ میں پسند نہیں کرتا کہ مجھے اپنے عمل کے بدلے اس کے عمل کا ثواب مل جائے۔

حواشی
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (عمر).
(٢) في [ك]: (ولو).
(٣) سقط من: [ك].
(٤) منقطع؛ منصور لا يروي عن عبد اللَّه بن عمرو.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب فضائل القرآن / حدیث: 32085
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 8508»