مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32084
باب: جو شخص یوں کہے؛ قرآن کا پڑھنا باقی تمام اعمال سے افضل ہے
من قال: قراءة القرآن أفضل مما سواه
حدیث نمبر: 32084
٣٢٠٨٤ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن منصور قال: قال عبد اللَّه: لو أن رجلا (بات) (١) (يحمل) (٢) على الجياد في سبيل اللَّه، وبات رجل يتلو كتاب اللَّه، لكان ذاكر اللَّه أفضلهما (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : اگر ایک آدمی رات گزارے اللہ کے راستہ میں لوگوں کو عمدہ گھوڑوں پر سوار کرتے ہوئے اور ایک آدمی رات گزارتا ہے کتاب اللہ کی تلاوت کرتے ہوئے تو ان دونوں میں سے افضل اللہ کا ذکر کرنے والا ہوگا۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [جـ]: (كحمل).
(٣) منقطع.