مصنف ابن ابي شيبه
كتاب فضائل القرآن
من قال: قراءة القرآن أفضل مما سواه باب: جو شخص یوں کہے؛ قرآن کا پڑھنا باقی تمام اعمال سے افضل ہے
٣٢٠٨٤ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن منصور قال: قال عبد اللَّه: لو أن رجلا (بات) (١) (يحمل) (٢) على الجياد في سبيل اللَّه، وبات رجل يتلو كتاب اللَّه، لكان ذاكر اللَّه أفضلهما (٣).حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : اگر ایک آدمی رات گزارے اللہ کے راستہ میں گھوڑے پر سوار ہو کر اور ایک آدمی رات گزارتا ہے کتاب اللہ کی تلاوت کرتے ہوئے تو ان دونوں میں سے افضل اللہ کا ذکر کرنے والا ہوگا۔ راوی کہتے ہیں : حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے بھی فرمایا : اگر کوئی شخص رات گزارے اس حال میں کہ وہ اتنے اور اتنے دینار خرچ کرے اور اتنے اور اتنے درھم خرچ کرے، اور وہ اللہ کے راستہ میں گھوڑے پر سوار ہو یہاں تک کہ صبح کرے اس حال میں کہ اس کا یہ عمل قبول کرلیا گاو ہو۔ اور میں رات گزاروں کتاب اللہ کی تلاوت کرتے ہوئے یہاں تک کہ صبح کروں اس حال میں کہ میرے اس عمل کو قبول کرلیا گیا ہو۔ میں پسند نہیں کرتا کہ مجھے اپنے عمل کے بدلے اس کے عمل کا ثواب مل جائے۔