مصنف ابن ابي شيبه
كتاب فضائل القرآن
في الوصية بالقرآن وقراءته باب: قرآن اور اس کے پڑھنے کی وصیت کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 32076
٣٢٠٧٦ - حدثنا زكريا قال: حدثنا عطية عن أبي سعيد الخدري أن النبي ﷺ قال: "إني تارك (فيكم) (١) الثقلين، (أحدهما) (٢) أكبر من الآخر: كتاب اللَّه حبل ممدود من السماء إلى الأرض" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں تم میں دو عظیم الشان چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں ، ان دونوں میں سے ایک دوسری سے بڑی ہے : کتاب اللہ وہ رسی ہے جو آسمان سے لے کر زمین تک دراز ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (فيكما).
(٢) في [جـ]: (أحدكما).