مصنف ابن ابي شيبه
كتاب فضائل القرآن
من قرأ القرآن على عهد النبي ﷺ باب: جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں قرآن کی تلاوت کی
حدیث نمبر: 32060
٣٢٠٦٠ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن هشام عن محمد قال: كان أصحابنا لا يختلفون أن رسول اللَّه ﷺ قبض ولم يقرأ القرآن من أصحابه إلا أربعة كلهم من الأنصار: معاذ بن جبل وأبي بن كعب وزيد وأبو زيد (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت محمد نے ارشاد فرمایا : ہمارے ساتھی اس بات میں اختلاف نہیں کرتے تھے کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وصال فرما گئے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے صرف چار نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے قرآن پڑھا۔ اور وہ سب انصار میں سے تھے۔ حضرت معاذ بن جبل ، حضرت ابی ّ بن کعب ، حضرت زید اور حضرت ابو زید ۔