مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32059
باب: جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں قرآن کی تلاوت کی
من قرأ القرآن على عهد النبي ﷺ
حدیث نمبر: 32059
٣٢٠٥٩ - حدثنا هشيم عن أبي بشر عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: جمعت المحكم على عهد رسول اللَّه ﷺ يعني المفصل (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں محکم جمع کیا تھا۔ یعنی مفصل سورتیں۔