مصنف ابن ابي شيبه
كتاب فضائل القرآن
من قال (يقال): لصاحب: القرآن اقرأ وارقه باب: حافظ سے کہا جائے گا: پڑھتا جو اور بہشت کے درجوں پر چڑھتا جا
حدیث نمبر: 32053
٣٢٠٥٣ - حدثنا غندر (عن) (١) شعبة عن عمرو بن مرة عن مجاهد قال: يقال: اقرأ (وارقه) (٢)، قال: فيرفع (له) (٣) بكل آية درجة، ويزاد بكل آية حسنة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا : حامل قرآن سے کہا جائے گا : قرآن پڑھتا جا اور جنت کے درجات پر چڑھتا جا، راوی فرماتے ہیں : پس ہر آیت کے بدلے ایک درجہ بلند کیا جائے گا : اور ہر آیت کے ساتھ مزید ایک نیکی بڑھائی جائے گی۔
حواشی
(١) في [هـ]: (نا).
(٢) في [ط]: (أوراقه).
(٣) سقط من: [ك].