حدیث نمبر: 32045
٣٢٠٤٥ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة قال: قال منصور: حدثت عن مجاهد قال: يجيء القرآن يوم القيامة بين يدي صاحبه حتى إذا انتهيا إلى ربهما قال القرآن: يا رب، إنه ليس من عامل إلا له من عمالته، نصيب، وإنك جعلتني في جوفه فكنت أنهاه عن (شهواته) (١) قال: فيقال له: ابسط يمينك، قال: فتملأ من رضوان اللَّه، ثم يقال له: ابسط شمالك، فتملأ من رضوان اللَّه، فلا يسخط (اللَّه) (٢) عليه بعد ذلك أبدا.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا : قیامت کے دن قرآن اپنے پڑھنے والے کے سامنے جوان مرد کی شکل میں آئے گا یہاں تک کہ دونوں اپنے رب کے پاس پہنچیں گے، قرآن کہے گا : اے پروردگار ! بیشک ہر مزدور کے لیے اس کی مزدوری کے عوض اجرت ملتی ہے، اور یقینا تو نے مجھے اس کے سینہ میں رکھا پس میں نے اس کو خواہشات سے باز رکھا، راوی فرماتے ہیں : پس اس شخص کو کہا جائے گا : اپنا دایاں ہاتھ کشادہ کر پس اس کو اللہ کی رضا مندی سے بھر دیا جائے گا، پھر اس شخص کو کہا جائے گا، اپنا بایاں ہاتھ کشادہ کر پھر اس کو اللہ کی رضا مندی و خوشنودی سے بھر دیا جائے گا، پھر اس کے بعد اللہ اس پر کبھی ناراضگی کا اظہار نہیں فرمائیں گے۔

حواشی
(١) في [جـ، ك]: (شهوته).
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب فضائل القرآن / حدیث: 32045
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32045، ترقيم محمد عوامة 30673)