مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32044
باب: جو کہے: قرآن اپنے پڑھنے والے کی قیامت کے دن شفاعت کرے گا
من قال: يشفع القرآن لصاحبه يوم القيامة
٣٢٠٤٤ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة عن مجاهد أنه قال: القرآن يشفع لصاحبه يوم القيامة يقول: يا رب جعلتني في جوفه (فأسهرت) (١) ليله ومنعته ⦗٤٣٠⦘ عن كثير من شهواته، ولكل عامل من عمله عمالة فيقال له: ابسط يدك قال: فتملأ من رضوانٍ فلا (سخط) (٢) عليه بعده، ثم يقال له: اقرأ وارقه قال: فيرفع له بكل آية درجة، ويزاد بكل آية حسنة.حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا : قرآن قیامت کے دن اپنے پڑھنے والے کے لیے شفاعت کرے گا، کہے گا : اے میرے رب ! تو نے مجھے اس کے سینہ میں رکھا پس میں نے اس کو رات میں جگایا، اور میں نے اسے بہت سی خواہشات سے روکے رکھا۔ اور ہر مزدور کے لیے اس کے کام کی مزدوری ہوتی ہے۔ پھر اس شخص سے کہا جائے گا ! اپنا ہاتھ پھیلاؤ۔ راوی کہتے ہیں : پھر اس کے ہاتھ کو اللہ کی رضا اور خوشنودی سے بھر دیا جائے گا جس کے بعد اس پر کوئی ناراضگی نہیں ہوگی، پھر اس حافظ قرآن سے کہا جائے گا : پڑھتا جا اور چڑھتا جا۔ پھر ہر آیت کے بدلہ ایک درجہ بلند کردیا جائے گا، اور ایک نیکی کا ہر آیت کے ساتھ مزید اضافہ کیا جائے گا۔