حدیث نمبر: 32043
٣٢٠٤٣ - حدثنا ابن فضيل عن الحسن بن (عبيد اللَّه) (١) عن المسيب بن رافع عن أبي صالح قال: يشفع القرآن لصاحبه (٢) فيكسى حلة الكرامة فيقول: (٣) رب زده، فإنه. . (فإنه) (٤)، قال: فيكسى تاج الكرامة، قال: فيقول: أي رب زده فإنه. . (فإنه) (٥) فيقول: رضاي.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مسیب بن رافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابو صالح نے ارشاد فرمایا : قرآن اپنے پڑھنے والے کے حق میں شفاعت کرے گا، پھر اس شخص کو عزت و شرافت کا لباس پہنا دیا جائے گا، پھر قرآن کہے گا : میرے رب ! اور اضافہ فرما۔ پھر وہ اس پڑھنے والے کی بارہا خوبیاں بیان کرے گا، راوی فرماتے ہیں : پھر اس شخص کو عزت و شرافت کا تاج پہنایا دیا جائے گا ۔ پھر وہ قرآن کہے گا : اے میرے رب ! اور اضافہ فرما : بیشک وہ شخص تو ایسا اور ایسا تھا، پس اللہ فرمائیں گے : وہ میری رضا کا حقدار ہوگیا۔

حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (عبد اللَّه).
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: زيادة (يوم القيامة).
(٣) في [ط، هـ]: زيادة (أي).
(٤) في [هـ]: (فاته)، وسقط من: [أ، ب، ط].
(٥) في [هـ]: (فاته)، وسقط من: [أ، ب، ط].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب فضائل القرآن / حدیث: 32043
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32043، ترقيم محمد عوامة 30671)