مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32035

باب: جب آدمی قرآن ختم کرے تو وہ کیا کرے؟

في الرجل إذا ختم ما يصنع

حدیث نمبر: 32035
٣٢٠٣٥ - حدثنا جرير عن منصور عن الحكم قال: كان مجاهد وعبدة بن أبي لبابة وناس يعرضون المصاحف فلما كان اليوم الذي أرادوا أن يختموا أرسلوا إليَّ وإلى سلمة بن كهيل، فقالوا: إنا كنا نعرض المصاحف فأردنا أن نختم اليوم فأحببنا أن تشهدونا إنه كان يقال: إذا ختم القرآن نزلت الرحمة عند خاتمته، أو حضرت الرحمة عند خاتمته.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد اور حضرت عبدہ بن ابو لبابہ اور لوگ قرآن کے نسخوں کا باہم مقابلہ کیا کرتے تھے۔ پس جس دن وہ لوگ قرآن کو مکمل کرنے کا ارادہ کرتے تو میری طرف اور حضرت سلمہ بن کھیل کی طرف قاصد بھیج کر ہمیں بلاتے، اور فرماتے ! ہم قرآن کے نسخوں کا باہم مقابلہ کرتے رہے ہیں پس ہمارا آج ختم کرنے کا ارادہ ہے ہم چاہتے ہیں کہ آپ لوگ بھی ہمارے پاس حاضر ہوں۔ اس لیے کہ کہا جاتا ہے۔ جب قرآن ختم کیا جاتا ہے تو اس کے ختم ہونے کے وقت رحمت اترتی ہے، یا فرمایا؛ اس کے ختم ہونے کے وقت رحمت حاضر ہوتی ہے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب فضائل القرآن / حدیث: 32035
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32037، ترقيم محمد عوامة: 30663»