مصنف ابن ابي شيبه
كتاب فضائل القرآن
ما فسر بالشعر من القرآن باب: قرآن کی جن آیات کی اشعار میں تفسیر کی گئی
حدیث نمبر: 31978
٣١٩٧٨ - حدثنا وكيع عن مسعر (عن) (١) قتادة عن ابن عباس قال: ما كنت أدري ما قوله: ﴿رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ﴾ [الأعراف: ٨٩]، حتى سمعت بنت ذي يزن تقول: (تعال) (٢) أفاتحك (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مجھے قرآن مجید کی اس آیت { رَبَّنَا افْتَحْ بَیْنَنَا وَبَیْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ } کے صحیح معنی کا اس وقت تک علم نہ تھا، جب تک میں میں نے بنت ذی یزن کا یہ قول نہیں سنا۔ تعال افا تحک۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [أ، ط، هـ]: (جئ)، وفي [ك]: (تعلى).