مصنف ابن ابي شيبه
كتاب فضائل القرآن
ما فسر بالفارسية باب: ان الفاظ کا بیان جن کی فارسی میں وضاحت کی گئی
حدیث نمبر: 31974
٣١٩٧٤ - حدثنا ابن نمير عن الأعمش عن مسلم عن سعيد بن جبير عن ابن عباس: ﴿يَوَدُّ أَحَدُهُمْ لَوْ يُعَمَّرُ أَلْفَ سَنَةٍ﴾ [البقرة: ٩٦]، قال: هو كقول الأعاجم، (زهه) (١) هزار سأل، أي (عيش) (٢) ألف سنة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے آیت ( ان میں سے ہر ایک چاہتا ہے کہ کاش اسے ہزار سال کی عمر ملے) کے بارے میں فرمایا : یہ عجمیوں کے محاورے کی طرح ہے۔ زھر ہزار سال یعنی جیو ہزار سال۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) في [أ، ب، جـ، ك]: (عش).