مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يقول الرجل وما يدعو به إذا خرج في المخرج باب: جب آدمی بیت الخلاء سے نکلے تو یہ کلمات پڑھے اور یوں دعا کرے
حدیث نمبر: 31895
٣١٨٩٥ - حدثنا يحيى بن أبي بكير قال: حدثنا إسرائيل قال: أخبرنا يوسف بن أبي بردة قال: سمعت أبي يقول: دخلت على عائشة فسمعتها تقول: كان رسول اللَّه ﷺ إذا خرج من الغائط قال: "غفرانك" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بردہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت الخلاء سے نکلتے تو فرماتے : اے اللہ ! میں تجھ سے بخشش کا سوال کرتا ہوں۔