مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعو به الرجل (و) يقوله: إذا دخل الكنيف باب: جب بیت الخلاء میں داخل ہو تو یوں دعا کرے
حدیث نمبر: 31890
٣١٨٩٠ - حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد بن أبي عروبة عن قتادة عن قاسم الشيباني عن زيد بن أرقم قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن هذه الحشوش محتضرة، فإذا دخل أحدكم فليقل: اللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیشک یہ بیت الخلاء وغیرہ جنوں وغیرہ کے حاضر ہونے کی جگہیں ہیں۔ پس جب بھی تم میں سے کوئی ایک بیت الخلاء میں داخل ہو تو وہ یوں کہے : اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں خبیث جنوں سے مرد ہوں یا عورت۔