مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعو به الرجل إذا فرغ من وضوئه باب: جب آدمی وضو سے فارغ ہو تو یوں دعا کرے اور یہ کلمات پڑھے
حدیث نمبر: 31888
٣١٨٨٨ - حدثنا عبدة بن سليمان عن جويبر عن الضحاك قال: كان حذيفة إذا تطهير قال: أشهد أن لا إله إلا اللَّه وأشهد أن محمدًا عبده ورسوله، اللهم اجعلني من التوابين واجعلني من المتطهرين (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ جب وضو کرلیتے تو یہ کلمات پڑھتے ! میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔ اور میں اس بات کی بھی گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں۔ اے اللہ ! مجھے توبہ کرنے والوں میں سے بنا دے، اور مجھے پاک صاف بندوں میں سے بنا دے۔