مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعو به الرجل إذا فرغ من وضوئه باب: جب آدمی وضو سے فارغ ہو تو یوں دعا کرے اور یہ کلمات پڑھے
حدیث نمبر: 31887
٣١٨٨٧ - حدثنا أبو عبد الرحمن (المقرئ) (١) عن سعيد بن (أبي) (٢) أيوب قال: حدثني زهرة بن (٣) معبد أبو عقيل أن ابن عم له أخبره أنه سمع عقبة بن عامر يقول: قال رسول اللَّه ﷺ: "من توضأ فأتم وضوءه، ثم رفع رأسه إلى السماء، فقال: أشهد أن لا إله إلا اللَّه وحده لا شريك له وأن محمدا عبده ورسوله، فتحت له ثمانية أبواب (من) (٤) الجنة يدخل من أيها شاء" (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عقبہ بن عامر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص وضو کرے اور اچھی طرح وضو مکمل کرے، پھر اپنا سر آسمان کی طرف اٹھا کر یہ کلمات پڑھے : میں گواہی دیتا ہوں اس بات کی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہں اور یقینا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ تو اسے کے لیے جنت کے آٹھوں دروازوں کو کھول دیا جاتا ہے۔ جس سے چاہے وہ جنت میں داخل ہوجائے۔
حواشی
(١) في [س]: (المقبري)، وفي [ك]: (المقزي)، وفي [أ، ط، هـ]: (المنقري).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ك].
(٣) في [ط]: زيادة (أبي).
(٤) سقط من: [ط، هـ].
(٥) مجهول؛ لجهالة ابن عم زهرة، أخرجه أحمد (١٧٣٦٣)، وأبو داود (١٧٢)، وأبو يعلى (١٨٠)، والبزار (٢٤٢)، والدارمي (٧١٦)، والطبراني ١٧/ (٩١٦)، وأصله بدون رفع البصر أخرجه مسلم (٢٣٤)، وأحمد (١٧٣١٤).