مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعو به الرجل إذا فرغ من وضوئه باب: جب آدمی وضو سے فارغ ہو تو یوں دعا کرے اور یہ کلمات پڑھے
حدیث نمبر: 31886
٣١٨٨٦ - حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثنا عمرو (بن) (١) (عبد اللَّه) (٢) بن وهب النخعي عن زيد العمي عن أنس بن مالك عن النبي ﷺ قال: "من توضأ فقال: أشهد أن لا إله إلا اللَّه وحده لا شريك له وأشهد أن محمدا عبده ورسوله ⦗٣٨٤⦘ (ثلاث مرات) (٣)، فتحت له ثمانية أبواب (٤) الجنة يدخل من أيها شاء" (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص وضو کرے اور پھر تین مرتبہ یہ کلمات پڑھے ! میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں ہے کوئی معبود سوائے اللہ کے وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ۔ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ جس سے چاہے گا جنت میں داخل ہوجائے گا۔
حواشی
(١) في [ك]: (عن).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (عبيد اللَّه).
(٣) في [ط، هـ]: (ثلاثًا).
(٤) في [جـ، ك]: زيادة (من).