مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعو به الرجل إذا فرغ من وضوئه باب: جب آدمی وضو سے فارغ ہو تو یوں دعا کرے اور یہ کلمات پڑھے
حدیث نمبر: 31884
٣١٨٨٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي هاشم الواسطي عن أبي مجلز عن قيس بن عباد عن أبي سعيد الخدري قال: من قال إذا فرغ من وضوئه: سبحانك اللهم وبحمدك، أشهد أن لا إله إلا أنت، أستغفرك وأتوب إليك، ختمت بخاتم، ثم رفعت تحت العرش فلم يكسر إلى يوم القيامة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس بن عباد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سعید خدری نے ارشاد فرمایا : جو شخص وضو سے فارغ ہو کر یہ کلمات پڑھے : پاک ہے تو اے اللہ ! اور سب تعریف تیرے لیے ہے۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں ۔ میں تجھ سے معافی مانگتا ہوں۔ اور تیرے سامنے توبہ کرتا ہوں۔ تو ان کلمات پر ایک مہر لگا دی جاتی ہے اور انہیں عرش کے نیچے کی جانب اٹھا لیا جاتا ہے ، پھر اسے قیامت کے دن تک نہیں توڑا جائے گا۔