مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31877

باب: علامات ایمان کا بیان

(باب السيماء)

حدیث نمبر: 31877
٣١٨٧٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة (عن ثابت) (١) قال: كنا في مكان لا (تنفذه) (٢) الدواب فقمت وأنا أقرأ هؤلاء الآيات: ﴿غَافِرِ الذَّنْبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ﴾ [غافر: ٣]، قال: فمر شيخ على بغلة شهباء قال: قل: يا غافر الذنب اغفر ذنبي، يا قابل التوب اقبل توبتي، يا شديد العقاب اعف عن عقابي، يا ذا الطول طل علي بخير، قال: فقلتها ثم نظرت فلم أره.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حماد بن سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ثابت نے ارشاد فرمایا : کہ ہم لوگ ایسی جگہ میں تھے جسے جانور پار نہیں کر پا رہے تھے۔ پس میں کھڑا ہوا اس حال میں کہ میں ان آیات کی تلاوت کر رہا تھا ! ترجمہ ! گناہ کو معاف کرنے والے، اور توبہ قبول کرنے والے، سخت پکڑ والے۔ آپ فرماتے ہیں : پس ایک بزرگ سرمئی رنگ کے خچر پر سوار ہو کر گزرے اور فرمایا : یوں کہو، اے گناہوں کو معاف کرنے والے، میرے گناہ کو معاف فرما، اے توبہ قبول کرنے والے، میری توبہ کو قبول فرما۔ اے سخت پکڑ والے، مجھ سے میری سزا کو معاف فرما۔ اے فضل و احسان والے ! مجھ پر بھلائی کے ساتھ احسان فرما ۔ آپ فرماتے ہیں ! میں نے ان کلمات کو پڑھا۔ پھر میں نے دیکھا تو مجھے وہاں کوئی دکھائی نہیں دیا۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [هـ]: (تفذه)، وفي [ط]: (ينفذه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31877
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 30507»