مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31872

باب: شیطان سے پناہ مانگنے کا بیان

الاستعاذة من الشيطان

حدیث نمبر: 31872
٣١٨٧٢ - حدثنا ابن نمير عن أبي جعفر بياع الطعام قال: كان أبو جعفر يقول: أعوذ باللَّه (من) (١) (شر) (٢) الشيطان والسلطان، وشر النبطي إذا استعرب، وشر العربي إذا استنبط، فقيل: وكيف يستنبط العربي؟ قال: إذا أخذ بأخذهم وزيهم.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو جعفر جو کھانا فروش ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت ابو جعفر نے ارشاد فرمایا : میں اللہ کی پناہ لیتا ہوں شیطان اور بادشاہ کے شر سے، اور نبطی کے شر سے جب وہ بتکلف عربی بنے اور عربی کے شر سے جب وہ بتکلف نبطی بنے۔ ان سے پوچھا گیا ! عربی کیسے بتکلف نبطی بنے گا ؟ آپ نے فرمایا : جب وہ ان کے طور طریقے اور لباس اپنا لے۔

حواشی
(١) تكررت في: [أ، ب].
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31872
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 30502»