مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31854

باب: جانور کے کھر میں زخم لگنے کی صورت میں یوں دعا کرے

في الرهصة تصيب الدابة

حدیث نمبر: 31854
٣١٨٥٤ - حدثنا مروان بن معاوية عن صبيح مولى بني مروان عن مكحول قال: سمعته يقول في الرهصة: بسم اللَّه أنت الواقي وأنت الشافي وأنت الباقي، ثم يقعد في خيط قنب جديد أو شعر ثم يربط به الدابة للرهصة.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت صبیح جو بنو مروان کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مکحول کو جانور کے کھر میں زخم کے لیے یوں دعا کرتے ہوئے سنا : اللہ کے نام کے ساتھ تو ہی بچانے والا، اور تو ہی شفا دینے والا ہے، اور تو ہی باقی رہنے والا ہے، پھر آپ سن کے نئے دھاگے یا بال میں گرہ لگاتے، پھر اس سے جانور کو اس کے کھر کے زخم کے لیے باندھ دیتے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31854
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25290، ترقيم محمد عوامة: 30484»