مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31852
باب: جب آدمی جمعہ کے دن مسجد آئے تو یوں دعا کرے
ما يدعو به الرجل إذا أتى المسجد يوم الجمعة
حدیث نمبر: 31852
٣١٨٥٢ - حدثنا يعلى قال: حدثنا عثمان بن حكيم عن جابر بن زيد أبي الشعثاء قال: إذا أتيت يوم الجمعة فاقعد على باب المسجد وقل: اللهم اجعلني اليوم (من) (١) أوجه من توجه إليك وأقرب من تقرب إليك وأنجح من (طلب ودعا) (٢)، ثم ادخل وسل تعطه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن حکیم فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید ابو الشعثائ نے فرمایا : جب تو جمعہ کی نماز کے لیے آئے تو مسجد کے دروازے پر بیٹھ کر یوں دعا کر ! اے اللہ ! تو آج کے دن مجھے تیری طرف متوجہ ہونے والوں میں سب سے زیادہ باوجاہت، اور تیرا قرب چاہنے والوں میں سب سے زیادہ قریب، اور مانگنے اور دعا کرنے والوں میں سب سے زیادہ کامیاب بنا دے۔ پھر مسجد میں داخل ہو اور مانگو تم کو عطا کیا جائے گا۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، س، هـ].
(٢) في [جـ، ك]: (دعا وطلب).