مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعو به الرجل (ويقوله) إذا وضع الميت في قبره باب: جب میت کو قبر میں رکھ دیا جائے تو یوں دعا مانگے اور یہ کلمات پڑھے
حدیث نمبر: 31839
٣١٨٣٩ - حدثنا عبد الرحيم بن (سليمان عن) (١) إسماعيل بن أبي خالد عن (جبير) (٢) بن عدي قال: أخبرت أن علي بن أبي طالب كان يقول إذا ⦗٣٦٦⦘ (أُدخل) (٣) الميت في قبره: بسم اللَّه وعلى ملة رسول اللَّه ﷺ وتصديق كتابك ورسلك (وباليقين) (٤) بالبعث بعد الموت، اللهم ارحب عليه قبره وبشره بالجنة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت جبیر بن عدی فرماتے ہیں کہ مجھے خبر دی گئی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ یہ دعا پڑھتے تھے جب کسی میت کو قبر میں داخل کیا جاتا : اللہ کے نام کے ساتھ ! اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر، اور تیری کتاب اور تیرے رسول کی تصدیق کے ساتھ، اور مرنے کے بعد دوبارہ اٹھنے کے یقین کے ساتھ، اے اللہ ! اس پر اس کی قبر کو کشادہ کر دے اور اس کو جنت کی خوش خبری دے دیجیے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) كذا في النسخ.
(٣) في [جـ]: (دخل)، وفي [ط]: (إذ أضل).
(٤) في [هـ]: (واليقين).