مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
من قال: إذا استعاذ العبد من النار قالت (النار): اللهم أعذه، والجنة مثل ذلك باب: جو یوں کہے: جب کوئی بندہ جہنم سے پناہ مانگتا ہے تو جہنم کہتی ہے: اے اللہ! تو اس کو پناہ دے اور جنت بھی ایسے ہی کہتی ہے
حدیث نمبر: 31795
٣١٧٩٥ - حدثنا محمد بن فضيل عن يونس بن عمرو عن (بريد) (١) بن أبي مريم عن أنس بن مالك قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ما من عبد يسأل اللَّه الجنة ثلاث مرات ⦗٣٥١⦘ إلا قالت النار: اللهم أجره مني" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کوئی بھی بندہ اللہ سے تین مرتبہ جنت کا سوال نہیں کرتا مگر جنت کہتی ہے ! اے اللہ ! اس کو جنت میں داخل کر دے۔ اور کوئی بھی بندہ تین مرتبہ جہنم سے اللہ کی پناہ نہیں طلب کرتا مگر جہنم کہتی ہے : اے اللہ ! اس کو مجھ سے بچا لے۔
حواشی
(١) في [أ، هـ]: (يزيد).