مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعى به في الصلاة على الجنائز باب: جنازہ کی نماز میں یوں دعا کی جائے گی
٣١٧٧٣ - حدثنا إسحاق بن سليمان عن (حريز) (١) عن عبد الرحمن (بن) (٢) أبي عوف (٣) عن ابن (لحي) (٤) الهوزني أنه شهد جنازة شرحبيل بن (السمط) (٥) فقدم عليها حبيب بن مسلمة الفهري فأقبل علينا كالمشرف علينا من طوله فقال: اجتهدوا ⦗٣٤٤⦘ لأخيكم في الدعاء وليكن مما تدعون له: اللهم اغفر لهذه النفس (الحنيفية) (٦) واجعلها (في) (٧) الذين تابوا واتبعوا سبيلك، وقها عذاب الجحيم واستنصروا (اللَّه) (٨) على عدوكم (٩).حضرت عبد الرحمن بن ابی عوف فرماتے ہیں کہ حضرت ابو لحی ّ الھوزنی، شرحبیل بن السمط کے جنازہ میں حاضر ہوئے۔ تو جنازہ پر حبیب بن مسلمہ فہری کو آگے کردیا گیا، پھر وہ ہماری طرف متوجہ ہوا جیسا کہ کسی لمبائی سے ہماری طرف آ رہا ہو، تو آپ نے فرمایا : تم اپنی بھائی کے لیے دعا میں کوشش کرو۔ اور تم ہو جاؤ اس کے لیے یوں دعا کرنے والے، اے اللہ ! تو اس پاکباز مسلمان کی مغفرت فرما۔ اور تو بنا دے اسے ان لوگوں میں سے جنہوں نے توبہ کی اور تیرے راستہ کی پیروی کی۔ اور اس کو جہنم کے عذاب سے بچا۔ اور تم لوگ اپنے دشمن کے برخلاف مدد مانگو۔