حدیث نمبر: 31771
٣١٧٧١ - حدثنا (١) عفان بن مسلم قال: حدثنا أبو (عوانة) (٢) قال: حدثنا خالد عن عبد اللَّه بن الحارث عن ابن (عمرو) (٣) بن غيلان عن أبي الدرداء أنه كان يقول في الصلاة على الميت: اللهم اغفر (لأحيائنا) (٤) وأمواتنا المسلمين، اللهم اغفر ⦗٣٤٣⦘ للمؤمنين والمؤمنات والمسلمين والمسلمات وأصلح ذات بينهم، (وألف) (٥) بين قلوبهم، واجعل قلوبهم على قلوب (أخيارهم) (٦)، اللهم اغفر لفلان بن فلان ذنبه، وألحقه بنبيه محمد ﷺ، اللهم ارفع درجته في (المهتدين) (٧)، واخلفه في عقبه في الغابرين، واجعل كتابه في عليين، واغفر لنا وله يا رب العالمين، اللهم لا تحرمنا أجره ولا (تضلنا) (٨) بعده (٩).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما و بن غیلان فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الداردائ نماز جنازہ میں یہ دعا پڑھتے تھے : اے اللہ ! تو بخش ہمارے زندہ اور مردہ مسلمانوں کو۔ اے اللہ ! تو مؤمنند مردوں اور مؤمنین عورتوں کی بخشش فرما، اور مسلمانوں مردوں اور مسلمان عورتوں کی بھی، اور ن کے آپس کے معاملات کو درست فرما، اور ان کے دلوں کو ان کے بہترین لوگوں کے دلوں جیسا بنا دے، اے اللہ ! فلاں بن فلاں کے گناہوں کی بخشش فرما اور اس کو اپنے نبی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ملا دے۔ اے اللہ ! ہدایت یافتہ لوگوں میں اس کے درجہ کو بلند فرما، اور اس پیچھے رہ جانے والے باقی ماندہ لوگوں میں تو اس کا جانشین بن جا، اور اس کے نامۂ اعمال کو علیین میں رکھ دے، تمام جہانوں کے پروردگار ہماری اور اس کی مغفرت فرما دے، اے اللہ ! ہمیں اس کے اجر سے محروم مت فرما، اور ہمیں اس کے بعد گمراہی میں مت ڈال۔

حواشی
(١) زاد في [هـ]: (طلحة عن).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط]: (معاوية).
(٣) في [هـ]: (عمر وعن)، وفي [جـ]: (عمرو عن).
(٤) في [جـ، ك]: (لأحيانا).
(٥) في [ك]: (واللف).
(٦) في [ب، هـ]: (خيارهم).
(٧) في [ن]: (المهديين)، وفي [س]: (المتهدين).
(٨) في [أ، ط، هـ]: (تفتنا).
(٩) مجهول؛ لجهالة ابن عمرو بن غيلان.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31771
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31771، ترقيم محمد عوامة 30405)