حدیث نمبر: 31770
٣١٧٧٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن زيد العمي عن أبي الصديق الناجي قال: (سألت) (١) أبا سعيد عن الصلاة على الجنازة، (فقال) (٢): كنا نقول: اللهم (أنت) (٣) ربنا وربه خلقته ورزقته (٤) أحييته (وكفيته) (٥) فاغفر لنا وله، ولا تحرمنا أجره ولا تضلنا بعده (٦).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو الصدیق الناجی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو سعید سے نماز جنازہ کے متعلق سوا ل کیا تو آپ نے ارشاد فرمایا : ہم یوں دعا کرتے تھے : اے اللہ ! آپ ہمارے پروردگار ہیں اور اس کے بھی پروردگار ہیں، آپ ہی نے اس کو پیدا کیا اور آپ ہی نے اس کو رزق دیا ، اور آپ ہی نے اس کو زندہ کیا اور آپ ہی نے اس کو کفایت فرمائی، پس آپ ہماری اور اس کی مغفرت فرما دیجئے۔ اور ہمیں اس کے اجر سے محروم مت فرمائیے اور ہمیں اس کے بعد گمراہ مت کیجیے۔

حواشی
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (قال).
(٣) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٤) في [هـ]: زيادة (و).
(٥) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (وكفته).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31770
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف زيد العمي.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31770، ترقيم محمد عوامة 30404)