حدیث نمبر: 31769
٣١٧٦٩ - حدثنا عبدة بن سليمان عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة قال: قال عبد اللَّه بن سلام: الصلاة على الجنازة أن تقول: اللهم اغفر لحينا وميتنا، وصغيرنا وكبيرنا، وذكرنا وأنثانا، وشاهدنا وغائبنا، اللهم من توفيته منا فتوفه على الإيمان، ومن (أبقيته) (١) منا فأبقه على الإسلام (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن سلام نے ارشاد فرمایا : نماز جنازہ میں تو یہ دعا کر : اے اللہ ! تو بخش دے ہمارے ہر زندہ کو اور ہمارے ہر متوفی کو، اور ہمارے ہر چھوٹے کو اور ہمارے ہر بڑے کو ، اور ہمارے ہر مرد کو اور ہماری ہر عورت کو اور ہمارے ہر حاضر کو اور ہمارے ہر غیر حاضر کو۔ اے اللہ ! ہم میں سے جسے تو موت دے تو پس اس کو ایمان پر موت دینا۔ اور ہم میں سے جس کو تو باقی رکھے تو اسلام پر اس کو باقی رکھنا۔

حواشی
(١) في [جـ]: (أحييته).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31769
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ محمد بن عمرو صدوق.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31769، ترقيم محمد عوامة 30403)