مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعى به في الصلاة على الجنائز باب: جنازہ کی نماز میں یوں دعا کی جائے گی
حدیث نمبر: 31767
٣١٧٦٧ - حدثنا أبو الأحوص عن منصور عن عبد اللَّه (بن) (١) عبد الرحمن بن أبزى قال: كان علي يقول في الصلاة على الميت: اللهم اغفر لأحيائنا وأمواتنا، وألف بين قلوبنا، وأصلح ذات بيننا، واجعل قلوبنا على قلوب خيارنا، اللهم اغفر له، (اللهم ارحمه) (٢)، اللهم ارجعه إلى خير (مما) (٣) كان فيه، اللهم عفوك (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عبد الرحمن بن ابزی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نماز جنازہ میں یہ دعا پڑھا کرتے تھے : اے اللہ ! تو بخش دے ہمارے زندوں کو اور ہمارے مردوں کو ۔ اور ہمارے دلوں کے درمیان جوڑ پیدا فرما۔ اور ہم لوگوں کے آپس کے معاملات درست فرما۔ اور ہمارے دلوں کو ہمارے بہترین لوگوں کے دلوں جیسا بنا دے، اے اللہ ! تو اس کو معاف فرما دے اے اللہ ! تو اس پر رحم فرما۔ اے اللہ ! تو اس کو لوٹا دے ایسی بھلائی کی طرف جس میں وہ پہلے تھا۔ اے اللہ ! تیری معافی کے طلب گار ہیں۔
حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (عن).
(٢) سقط من: [ك].
(٣) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (ما).
(٤) منقطع؛ عبد اللَّه بن عبد الرحمن بن أبزي لم يسمع من علي.