مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعى به في الصلاة على الجنائز باب: جنازہ کی نماز میں یوں دعا کی جائے گی
حدیث نمبر: 31764
٣١٧٦٤ - حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن رجل من أهل مكة عن أبي سلمة قال: كان رسول اللَّه ﷺ يقول في الصلاة على الجنازة: "اللهم اغفر لحينا وميتنا وذكرنا وأنثانا وشاهدنا وغائبنا وصغيرنا وكبيرنا، اللهم من أحييته منا فأحيه على (الإيمان) (١) ومن توفيته منا فتوفه على (الإسلام) (٢) " (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز جنازہ میں یہ دعا پڑھتے تھے : اے اللہ ! تو بخش دے ہمارے ہر زندہ کو اور ہمارے ہر متوفی کو اور ہمارے ہر مرد کو اور ہماری ہر عورت کو اور ہمارے ہر حاضر کو اور ہمارے ہر غیر حاضر کو اور ہمارے ہر چھوٹے کو اور ہمارے ہر بڑے کو۔ اے اللہ ! تو ہم میں سے جس کو زندہ رکھے تو پس ایمان پر اس کو زندہ رکھنا : اور ہم میں سے تو جس کو موت دے تو پس ایمان پر اس کو موت دینا۔
حواشی
(١) في [هـ]: (الإسلام).
(٢) في [هـ]: (الإيمان).