مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعى به في الصلاة على الجنائز باب: جنازہ کی نماز میں یوں دعا کی جائے گی
٣١٧٦٣ - حدثنا يزيد بن هارون عن شعبة عن (الجلاس) (١) عن عثمان بن (شماس) (٢) قال: كنا عند أبي هريرة فمر به مروان فقال: بعض حديثك عن رسول اللَّه ﷺ، ثم مضى ثم رجع (فقلنا) (٣) الآن يقع به، فقال: كيف (سمعت) (٤) رسول اللَّه ﷺ يصلي على الجنازة؟ قال: سمعته يقول (٥): "أنت (هديتها) (٦) للإسلام وأنت قبضت روحها، تعلم سرها وعلانيتها، (جئنا) (٧) شفعاء فاغفر لها" (٨).حضرت عثمان بن شماس فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت ابوہریرہ کے پاس تھے۔ کہ مروان کا ان کے پاس سے گزر ہوا۔ تو وہ آپ سے کہنے لگا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی حدیث بیان کریں، پھر وہ چلا گیا ، پھر تھوڑی دیر بعد لوٹا، توہم نے کہا : اب یہ ان کے ساتھ بیٹھ جائے گا، پس وہ کہنے لگا، آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز جنازہ پر کیا دعا پڑھتے ہوئے سنا ہے ؟ آپ نے فرمایا : میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا ہے : تو نے ہی اس کو اسلام کی ہدایت دی اور تو نے ہی اس کی روح کو قبض کیا۔ تو ہی اس کی پوشیدہ باتوں کو اور کھلی ہوئی باتوں کو جانتا ہے، ہم تو تیرے پاس اس کی شفاعت کرنے والے بن کر آئے ہیں ، پس تو اس کی مغفرت فرما دے۔