مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعى به في الصلاة على الجنائز باب: جنازہ کی نماز میں یوں دعا کی جائے گی
٣١٧٦١ - حدثنا زيد بن حباب قال: حدثنا معاوية بن صالح قال: حدثني حبيب ابن عبيد الكلاعي عن جبير بن نفير الحضرمي عن عوف بن مالك الأشجعي قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول على الميت: "اللهم اغفر له، وارحمه، وعافه، واعف عنه، وأكرم نزله، وأوسع مدخله، واغسله بالماء والثلج والبرد، ونقه من الخطايا كما تنقي الثوب الأبيض من الدنس، اللهم أبدله دارًا خيرًا من داره، وزوجًا خيرًا من زوجه، وأهلًا خيرًا من أهله، وأدخله الجنة، ونجه من النار"، أو قال: "قه عذاب (النار) (١) "، حتى تمنيت أن أكون أنا هو (٢).حضرت عوف بن مالک الاشجعی فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک میت پر یوں دعا فرماتے ہوئے سنا : اے اللہ ! اس کی مغفرت فرما۔ اور اس پر رحم فرما۔ اور اس کو عافیت بخش اور اس سے درگزر فرما۔ اور اپنے مہمان کا اکرام فرما۔ اور اس کے داخل ہونے والی جگہ کو وسعت دے دے اور اس کو پانی سے اور برف سے اور ٹھنڈے پانی سے دھو دے۔ اور اس کو گناہوں سے ایسے پاک صاف کر دے جیسا سفید کپڑے کو گندگی سے صاف کیا جاتا ہے۔ اے اللہ ! اس کے گھر سے بہتر گھر کا بدل عطا فرما۔ اور اس کی بیوی سے بہتر بیوی کا اسے بدل عطا فرما۔ اور اس اہل و عیال سے بہتر اہل و عیال کا اسے بدل عطا فرما۔ اور اس کو جنت میں داخل فرما۔ اور اسے جہنم سے نجات دے یا یوں فرمایا : اور اس کو جہنم کے عذاب سے بچا۔ یہاں تک کہ میں تمنا کرنے لگا کہ وہ مردہ میں ہوتا۔