حدیث نمبر: 31757
٣١٧٥٧ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي حمزة عن الحسن قال: إذا سمعت المؤذن قال: قد قامت الصلاة فقل: اللهم رب هذه الدعوة التامة والصلاة القائمة أعط محمدا ﷺ سؤله يوم القيامة، لا يقولها رجل حين يقوم المؤذن إلا أدخله اللَّه (١) في شفاعة محمد ﷺ يوم القيامة.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو حمزہ فرماتے ہیں کہ حسن نے ارشاد فرمایا : جب تو مؤذن کو یہ جملہ کہتے ہوئے سنے : تحقیق نماز کھڑی ہوگئی ۔ تو یوں دعا کر : اے اللہ ! پروردگار اس پوری پکار کے اور کھڑی ہونے والی نماز کے ، عطافرما قیامت کے دن محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان کی درخواست۔ مؤذن کے کھڑے ہوتے وقت کوئی آدمی یہ دعا نہیں کرتا مگر یہ کہ اللہ اس آدمی کو قیامت کے دن محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شفاعت میں داخل کریں گے۔

حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: زيادة (الجنة)، ولم ترد في كتاب الأذان ١/ ٢٢٧.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31757
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31757، ترقيم محمد عوامة 30391)