٣١٧٤٩ - حدثنا إسماعيل بن علية وأبو معاوية عن ليث عن عبد اللَّه بن الحسن عن أمه عن فاطمة بنت رسول اللَّه ﷺ قالت: كان رسول اللَّه ﷺ إذا دخل المسجد يقول: "بسم اللَّه و (١) على (سنة) (٢) رسول اللَّه ﷺ، اللهم اغفر لي ذنوني وافتح لي أبواب رحمتك" وإذا خرج قال: "بسم اللَّه والسلام على رسول اللَّه ﷺ، اللهم اغفر لي ذنوبي وافتح لي أبواب فضلك" (٣).حضرت فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتی ہیں : جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں داخل ہوتے تو یوں دعا فرماتے : اللہ کے نام کے ساتھ داخل ہوتا ہوں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طریقہ پر۔ اے اللہ ! میرے گناہوں کو معاف فرما۔ اور میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔ اور جب نکلتے تو یوں دعا فرماتے ! اللہ کے نام کے ساتھ نکلتا ہوں ، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلامتی ہو۔ اے اللہ ! میرے گناہوں کو معاف فرما۔ اور میرے لیے اپنے فضل و رحمت کے دروازے کھول دے۔