مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31730

باب: آدمی جب نیا چاند دیکھے تو یوں دعا کرے

ما يدعو به الرجل إذا رأى الهلال

حدیث نمبر: 31730
٣١٧٣٠ - حدثنا وكيع حدثنا زكريا عن أبي إسحاق عن (عبيد) (١) عن علي ﵁ قال: إذا رأى أحدكم الهلال فلا يرفع به رأسا (ما) (٢) يكفي أحدكم أن يقول: ربي وربك اللَّه (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبید فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جب تم میں سے کوئی ایک نیا چاند دیکھے تو اس کی طرف سر مت اٹھائے۔ تم میں سے ہر ایک کے لیے کافی ہے کہ وہ یوں کہہ لے۔ میرا رب اور تیرا رب اللہ ہے۔

حواشی
(١) في [أ، ح، ك]: (عبيدة)، وفي [هـ]: (أبي عبيدة).
(٢) في [جـ، ط، ك]: (إنما).
(٣) مجهول؛ لجهالة عبيد بن عمرو.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31730
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 9990، ترقيم محمد عوامة: 30365»