مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما قالوا: إن الدعاء يلحق الرجل وولده باب: جن لوگوں نے کہا: بے شک دعا آدمی کو اور اس کے بچہ کو پہنچ جاتی ہے
حدیث نمبر: 31724
٣١٧٢٤ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن عاصم بن بهدلة عن أبي صالح عن أبي هريرة عن النبي ﷺ قال: "إن الرجل لترفع له الدرجة في الجنة ⦗٣٢٧⦘ فيقول: يا رب أنى لي هذه؟ فيقال: باستغفار ولدك (١) " (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیشک ایک آدمی کا جنت میں درجہ بلند کردیا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے : اے میرے رب ! یہ درجہ کیسے مجھے عطا کیا گیا ؟ پس کہا جاتا ہے : تیرے بیٹے کے استغفار کرنے کی بدولت یہ درجہ عطا کیا گیا۔
حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (لك).