مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما قالوا: في الرجل إذا بخل بماله أو جبن عن العدو وعن الليل أن يقومه (و) ما يدعو به باب: جو شخص مال میں بخل کرتا ہے یا دشمن سے ڈرتا ہے اور رات کو قیام کرنے سے عاجز ہے تو وہ یوں دعا کرے
٣١٧١٠ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن العوام أنه سمع إبراهيم التيمي يقول: إذا قال: الحمد للَّه وسبحان اللَّه، قالت الملائكة: وبحمده، فإذا قال: سبحان اللَّه وبحمده، قالت الملائكة: رحمك اللَّه، فإذا قال: اللَّه أكبر، قالت الملائكة: كبيرا، فإذا قال: اللَّه أكبر كبيرًا، قالت الملائكة: يرحمك اللَّه، فإذا قال: الحمد للَّه، قالت الملائكة: رب العالمين، وإذا قال: رب العالمين، قالت الملائكة: رحمك اللَّه.حضرت عوام فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم التیمی کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب بندہ کہتا ہے ! سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اور اللہ تمام عیوب سے پاک ہے۔ تو فرشتے کہتے ہیں : اور اس کی تعریف کے ساتھ۔ پس جب بندہ کہتا ہے۔ اللہ تمام عیوب سے پاک ہے اور اپنی تعریف کے ساتھ ہے، تو فرشتے کہتے ہیں : اللہ تجھ پر رحم فرمائے : پس جب بندہ کہتا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے ، تو فرشتے کہتے ہیں : بہت بڑا، پس جب بندہ کہتا ہے : اللہ سب بڑوں سے بڑا ہے۔ تو فرشتے کہتے ہیں : اللہ تجھ پر رحم فرمائے۔ پھر جب بندہ کہتا ہے : سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، تو فرشتے کہتے ہیں : تمام جہانوں کا پالنے والا بھی۔ اور جب بندہ یوں کہتا ہے ، تمام جہانوں کا پالنے والا بھی تو فرشتے کہتے ہیں اللہ تجھ پر رحم فرمائے۔