مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
في الرجل يركب الدابة والبعير ما يدعو به؟ باب: اس آدمی کے بارے میں جو کسی چوپائے یا اونٹ پر سوار ہو وہ اس طرح دعا کرے
حدیث نمبر: 31704
٣١٧٠٤ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "على ذروة كل بعير شيطان، فإذا ركبتموها فقولوا كما أمركم اللَّه: ﴿سُبْحَانَ الَّذِي ⦗٣٢٠⦘ سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كنا لَهُ مُقْرِنِينَ﴾ [الزخرف: ١٣]، وامتهنوها لأنفسكم فإنما يحمل اللَّه" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر کے والد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہر اونٹ کی کوہان پر ایک شیطان ہوتا ہے، پس جب اس پر سوار ہو تو جیسے اللہ نے حکم دیا ہے ان کلمات کو پڑھو : اللہ پاک ہے جس نے اس کو ہمارے لیے مسخر کیا۔ اور ہم اسے قبضہ کرنے والے نہ تھے۔ اور یقینا ہم اپنے رب کی طرف پلٹنے والے ہیں۔ اور پھر تم خدمت کرو اس کی۔ پس اللہ ہی نے سواری دی ہے۔