مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعو به الرجل في آخر وتره ويقوله باب: آدمی وتر کے آخر میں یوں دعا کرے اور یہ کلمات کہے
حدیث نمبر: 31692
٣١٦٩٢ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن هشام بن (عمرو) (١) عن عبد الرحمن بن الحارث بن هشام عن علي أن النبي ﷺ كان يقول في آخر وتره: "اللهم إني أعوذ برضاك من سخطك وأعوذ بمعافاتك من عقوبتك (و) (٢) أعوذ بك منك، لا أحصي ثناء عليك أنت كما أثنيت على نفسك (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتر کے آخر میں یہ دعا کرتے تھے : اے اللہ ! میں تیری رضا مندی کی پناہ میں آتا ہوں تیری ناراضگی سے، اور تیری معافی کی پناہ لیتا ہوں تیرے غصہ سے ، اور میں تجھ سے تیری ذات کی پناہ لیتا ہوں۔ میں تیری پوری تعریف نہیں کرسکتا، تو ایسا ہی ہے جیسا کہ خود تو نے اپنی تعریف فرمائی۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (عروة).
(٢) سقط من: [جـ].