حدیث نمبر: 31689
٣١٦٨٩ - حدثنا (محمد) (١) بن فضيل عن عطاء بن السائب عن أبي عبد الرحمن قال: علمنا ابن مسعود أن نقول في القنوت -يعني في الوتر: اللهم إنا (نستعينك) (٢) ونستغفرك ونثني عليك (الخير) (٣) ولا نكفرك، ونخلع ونترك من يفجرك، اللهم إياك نعبد ولك نصلي ونسجد وإليك نسعى ونحمد (٤) نرجو رحمتك ونخشى عذابك، إن عذابك (بالكفار) (٥) ملحق (٦).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ہمیں سکھایا کہ ہم قنوت وتر میں یہ دعا پڑھیں : اے اللہ ! ہم تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں اور تجھ سے معافی مانگتے ہیں ۔ اور ہم تیری بہت اچھی تعریف کرتے ہیں۔ اور ہم تیری ناشکری نہیں کرتے، اور ہم الگ کرتے ہیں اور ہم چھوڑتے ہیں اس شخص کو جو تیری نافرمانی کرے۔ اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔ اور تیرے لیے ہی نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں اور تیری طرف ہی دوڑتے ہیں اور خدمت کے لیے حاضر ہوتے ہیں اور ہم تیر ی رحمت کے امید وار ہیں۔ اور ہم تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ اور بیشک تیرا عذاب کافروں کو ملنے والا ہے۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، جـ، ط، هـ].
(٢) في [ك]: (نسعيذك).
(٣) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٤) في [ط]: زيادة (و).
(٥) في [أ، ب، جـ، ك]: (بالكافرين).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31689
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ عطاء اختلط.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31689، ترقيم محمد عوامة 30326)