مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
من رخص (في) رفع اليدين في الدعاء باب: جن لوگوں نے دعا میں ہاتھ بلند کرنے کی رخصت دی ہے
٣١٦٥٧ - حدثنا سهل بن يوسف عن حميد قال: سئل أنس: هل كان رسول اللَّه ﷺ يرفع يديه يعني في الدعاء؟ فقال: نعم، شكى الناس إليه ذات جمعة، فقالوا: يا رسول اللَّه، قحط المطر وأجدبت الأرض وهلك المال، (قال) (١): فرفع يديه حتى رأيت بياض إبطيه (٢).حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت انس سے پوچھا گیا : کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے تھے یعنی دعا میں ؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا : جی ہاں ! لوگوں نے جمعہ کے دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شکایت کی ۔ پس وہ کہنے لگے ! اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! بارش روک دی گئی اور زمین خشک ہوگئی اور مال مویشی ہلاک ہوگئے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھوں کو بلند کیا۔ یہاں تک کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی کو دیکھ لیا۔