مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
الرجل يرفع يديه إذا دعا، من كرهه باب: جو شخص ناپسند کرتا ہو کہ آدمی دعا کرتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھو ں کو بلند کرے
حدیث نمبر: 31654
٣١٦٥٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن المسيب بن رافع عن تميم بن طرفة عن جابر بن سمرة قال: خرج علينا رسول اللَّه ﷺ قال: "مالي أراكم رافعي أيديكم كأنها أذناب خيل شمس اسكنوا في (الصلاة) (١) " (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم پر تشریف لائے اور فرمایا : مجھے کیا ہوا کہ میں تمہارے ہاتھوں کو اٹھتا ہوا دیکھتا ہوں بدکے ہوئے گھوڑوں کی دموں کی طرح ؟ تم نماز میں سکون سے رہو۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ط، هـ]: (الدعاء).