حدیث نمبر: 31647
٣١٦٤٧ - حدثنا يحيى بن سعيد عن عبد اللَّه بن (نسيب) (١) قال: صليت إلى جنب سعيد بن المسيب، فلما جلست في الركعة الثانية رفعت صوتي بالدعاء فانتهرني، فلما (انصرفت) (٢) قلت له: ما كرهت مني؟ قال: ظننت أن اللَّه ليس بقريب منك.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد اللہ بن نسیب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب کے پہلو میں نماز پڑھی ۔ پس جب میں دوسری رکعت میں بیٹھا۔ تو دعا کرتے ہوئے میر ی آواز بلند ہوگئی۔ تو انہوں نے مجھے خوب جھڑکا۔ جب میں نماز سے فارغ ہوا تو میں نے ان سے پوچھا : آپ کو میری کیا چیز ناپسند لگی ؟ انہوں نے فرمایا : تیرا کیا گمان ہے کیا اللہ تجھ سے قریب نہیں ہے ؟ !

حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ك، هـ]: (شبيب)، وتقدم برقم [٨٦٨١].
(٢) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (انصرف).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31647
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31647، ترقيم محمد عوامة 30284)