مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعو به الرجل وهو يطوف (بالبيت) باب: جو شخص بیت اللہ کا طواف کرے تو یوں دعا کرے
حدیث نمبر: 31641
٣١٦٤١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن هلال عن أبي شعبة عن ابن عمر أنه كان يقول (حول) (١) البيت: لا إله إلا اللَّه وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیت اللہ کے گرد طواف کرتے ہوئے یہ کلمات پڑھ رہے تھے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
حواشی
(١) في [ط]: (هول).
(٢) مجهول؛ لجهالة أبي شعبة.