مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من قال: إذا سلم الإمام فرد باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ امام کے سلام کا جواب دیا جائے
حدیث نمبر: 3164
٣١٦٤ - حدثنا ابن إدريس عن الحسن بن عبيد اللَّه قال: قلت لإبراهيم: إن ذرّأ إذا سلم (الإمام) (١) رد عليه. قال: يجزئه أن يسلم عن يمينه وعن يساره.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن عبیدا للہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے کہا کہ حضرت ذر بن عبدا للہ کا معمول یہ ہے کہ جب امام سلام پھیرتا ہے تو وہ اس کے سلام کا جواب دیتے ہیں۔ ابراہیم نے فرمایا کہ اس کے لئے اتنا کافی ہے کہ اپنے دائیں اور بائیں جانب سلام پھیر لے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ].