مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعو به الرجل بين الركن والمقام باب: رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان آدمی یوں دعا کرے
حدیث نمبر: 31614
٣١٦١٤ - حدثنا أبو خالد عن ابن هرمز عن مجاهد عن ابن عباس (قال) (١): على الركن اليماني ملك يقول: آمين فإذا مررتم به فقولوا: اللهم ﴿(رَبَّنَا) (٢) آتِنَا ⦗٢٩٥⦘ فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾ (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : کہ رکن یمانی پر ایک فرشتہ مقرر ہوتا ہے جو دعاؤں پر آمین کہتا ہے، پس جب بھی تم اس کے پاس سے گزرو تو یہ دعا پڑھو ! اے اللہ ! ہمارے رب دے ہمیں دنیا میں خوبی اور آخرت میں خوبی اور ہمیں جہنم کے عذا ب سے بچا۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ط].
(٢) سقط من: [جـ، ك].