مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يدعو به الرجل إذا دخل المسجد الحرام باب: جب کوئی شخص مسجد حرام میں داخل ہو تو یوں دعا کرے
حدیث نمبر: 31603
٣١٦٠٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن رجل من أهل الشام عن مكحول عن النبي ﷺ كان إذا رأى البيت قال: "اللهم زد هذا البيت تشريفًا وتعظيمًا ومهابة، وزد من حجه أو اعتمره تشريفًا وتعظيمًا وتكريمًا وبرًا" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت اللہ کو دیکھتے تو یوں دعا فرماتے : اے اللہ ! تو اس گھر کی عزت، عظمت اور ہیبت میں اضافہ فرما، اور جو شخص اس کا حج یا عمرہ کرے اس کی عزت ، عظمت ، اکرام اور نیکی میں بھی اضافہ فرما۔
حواشی
(١) مجهول مرسل؛ مكحول تابعي، والراوي عنه مبهم، أخرجه البيهقي ٥/ ٧٣، والأزرقي في أخبار مكة ١/ ٢٧٩.