مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 31598
باب: جو شخص رات سے ڈرتا ہو تو وہ یوں دعا کرے
الرجل (يفزع) من الليل ما يدعو به
٣١٥٩٨ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن يحيى بن سعيد (عن محمد بن يحيى ابن حبان) (١) أن الوليد بن الوليد بن المغيرة الخزومي شكا إلى رسول اللَّه ﷺ حديث نفس وجده وأنه قال له: "إذا أتيت إلي فراشك فقل: أعوذ بكلمات اللَّه التامة من غضبه وعقابه وشر عباده ومن همزات الشياطين وأن يحضرون فوالذي نفسي بيده لا يضرك شيء حتى تصبح" (٢).حضرت محمد بن یحییٰ بن حبان فرماتے ہیں کہ حضرت ولید بن ولید بن مغیرہ مخزومی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دل میں آنے والے خیالات کی شکایت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا : جب تو اپنے بستر میں آئے تو یہ کلمات پڑھ ، میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کے مکمل کلمات کے ساتھ، اس کے غصہ اور اس کی پکڑ سے اور اس کے بندوں کے شر سے، اور شیطانوں کے وسوسوں سے، اور اس سے کہ وہ میرے پاس حاضر ہوں پس قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے تجھے کوئی بھی چیز نقصان نہیں پہنچا سکے گی یہاں تک کہ تو صبح کرلے گا۔